singularity

https://www.rekhta.org/ghazals/ye-jo-diivaane-se-do-chaar-nazar-aate-hain-saghar-siddiqui-ghazals-3?lang=ur

یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں  ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ہیں

تیری محفل کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں  ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ہیں

Teri mehfil ka bharam rakhte hain, so jate hain,  Warna ye log toh bedar nazar aate hain

دور تک کوئی ستارہ ہے نہ کوئی جگنو  مرگ امید کے آثار نظر آتے ہیں

مرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں  آپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں

کل جنہیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر  آج وہ رونق بازار نظر آتے ہیں

حشر میں کون گواہی مری دے گا ساغرؔ  سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں

‘बर्बाद गुलिस्तां करने को बस एक ही उल्लू काफ़ी है हर शाख पे उल्लू बैठें हैं अंजाम ऐ गुलिस्तां क्या होगा।’